• KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی اسپنرز کو کس نے فائدہ پہنچایا ؟

شائع March 9, 2025
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے فائنل سمیت دبئی میں کھیلے گئے تمام میچز میں اسپنرز کو فائدہ پہنچانے سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے اسپنرز نے اپنی من پسند کنڈیشن میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو جکڑ کر رکھا اور سلو پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کیویز کو 251 رنز تک محدود کیا۔

دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بھارت کی جانب سے جیسے ہی اسپنرز باؤلنگ کروانے آئے تو بازی پلٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اسپنرز کے آتے ہی کیوی بلے بازوں کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی، ایک وقت میں بظاہر 200 رنز کرنا بھی مشکل لگ رہا تھا تاہم مائیکل بریس ویل کی نصف سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ 251 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

بھارت کے 4 اسپینرز نے فائنل میں 38 اوورز کرائے، جس میں انہوں نے صرف 144 رنز دے کر 5 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے 2،2 جب کہ محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کیوریٹرز ذرائع کے مطابق آئی سی سی اپنے ٹورنامنٹس میں کمرشل معاملات کی وجہ سے بیٹنگ فرینڈلی وکٹس تیار کراتا ہے، کمرشل معاملات کے ساتھ ساتھ شائقین بھی اس سے محظوظ ہوتے ہیں۔

تاہم بھارت کے تمام میچز چونکہ دبئی میں شیڈول تھے لہذا یہاں پر سلو اور ڈرائی وکٹ بناکر بھارت کو فائدہ پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی اسپینرز نے 5 میچز میں 26 وکٹیں حاصل کیں، اور بھارتی اسپنرز تمام ٹیموں سے آگے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 مارچ 2025
کارٹون : 9 مارچ 2025