• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm

جولائی سے فروری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ

شائع March 12, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فروری میں گاڑیوں، پک اَپ، وینز اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت 12 ہزار 84 یونٹس تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 24 فیصد اضافہ اور ماہ بہ ماہ 29 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہ بہ ماہ کمی بنیادی طور پر زیادہ بیس افیکٹ کی وجہ سے ہے کیونکہ خریدار نئے سال کی رجسٹریشنز حاصل کرنے کے لیے دسمبر سے جنوری تک خریداری میں تاخیر کرتے ہیں، اور سازگار انجینئرنگ ورکس کمپنی نے دو ماہ کی تاخیر سے فروخت کا ڈیٹا جاری کیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی مائیشا سہیل نے کہا کہ گاڑیوں کی فروخت میں سال بہ سال اضافہ شرح سود میں کمی، صارفین کے اعتماد میں بہتری اور نئی اقسام اور ماڈلز کے متعارف ہونے کی وجہ سے ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آٹو سیلز 50 فیصد بڑھ کر 89 ہزار 770 یونٹس ہو گئی جو ایک سال قبل 59 ہزار 700 یونٹس تھی۔

انہوں نے کہا کہ فروری کے لیے کیا لکی موٹرز کی فروخت غیر پاما اراکین میں تقریباً 850 یونٹس تھی۔

سازگار انجینئرنگ کی فروری میں فروخت 883 یونٹس رہی جو سال بہ سال 113 فیصد زیادہ تھی لیکن ماہ بہ ماہ 56 فیصد کم ہوئی۔ جنوری کے اعداد و شمار میں دسمبر 2024 اور جنوری کے لیے مجموعی فروخت شامل تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کی فروخت بڑھ کر 7 ہزار 84 یونٹس ہوگئی، جو مالی سال 2024 کے پہلے 8 ماہ میں 2 ہزار 667 یونٹس تھی جو 166 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

بائیک، ٹریکٹر اور بسیں

دو اور تین پہیوں والی سواریوں کی فروخت فروری میں 35 فیصد بڑھ کر سال بہ سال ایک لاکھ 26 ہزار 699 یونٹس ہوگئی لیکن ماہ بہ ماہ 9 فیصد گر گئی۔ اس میں رائل پرنس موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی سواریوں کے نمبر شامل نہیں ہیں، کیونکہ ڈیٹا کا ابھی انتظار ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دو اور تین پہیوں سواریوں کی کُل فروخت 9 لاکھ 62 ہزار 315 یونٹس رہی جو سال بہ سال 30 فیصد کا اضافہ ہے۔

ٹریکٹر انڈسٹری نے فروری کے دوران کُل ایک ہزار 534 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی جو سال بہ سال 54 فیصد اور ماہ بہ ماہ 44 فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹریکٹر کی فروخت 21 ہزار 692 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد کم ہے۔

فروری میں ٹرک اور بسوں کی فروخت سال بہ سال 38 فیصد بڑھ کر 486 یونٹس رہی جبکہ ماہ بہ ماہ اس میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔

آٹو ماہر اور مقامی وینڈر مشہود علی خان نے کہا کہ کم شرح سود، بڑھتی ہوئی ترسیلات زر، مستحکم شرح تبادلہ، گرتی ہوئی مہنگائی وغیرہ کی وجہ سے جون تک مجموعی طور پر کاروں کی فروخت تیز رہے گی۔

تاہم، صورتحال جولائی سے بدل جائے گی کیونکہ بجٹ 26-2025 میں صنعتی شعبے کے لیے آئی ایم ایف کی طے شدہ پالیسیوں پر صورتحال منحصر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025