کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش یا دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک مکان میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد اعظم اور خاتون کی شناخت گل بی بی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کی عمریں 45 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے، مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، پہلی بیوی افغانستان گئی ہوئی ہے۔
مقتول اعظم گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔