• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm

لاہور: پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹرز کی جعلی مہریں استعمال کیے جانے کا انکشاف

شائع March 12, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹرز کی جعلی مہریں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹرز کی جعلی مہریں استعمال کرنے کا انکشاف ذیشان اکرم ایڈووکیٹ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ہوا۔

تفتیشی افسر نے واٹس ایپ ڈیٹا کے حصول کے لیے پراسیکیوٹر کی جانب سے مہر لگی درخواست پیش کی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جس عہدے کی مہر ثبت ہے ایسا کوئی عہدہ محکمہ پراسیکیوشن میں ہے ہی نہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے جعلی مہر ہونے پر کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہ جعلی مہر بنانے اور استعمال کرنے والوں کا تعین کیا جائے، کسی کو بھی محکمہ پراسیکیوشن کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025