• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے زہر اگلنے لگا

شائع March 12, 2025
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف ہی کام کر رہی ہیں۔
— فائل فوٹو:
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف ہی کام کر رہی ہیں۔ — فائل فوٹو:

جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر زہر اگلنے لگا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دفاعی ماہرین نے کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر عالمی سطح پر کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک کی۔

بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت ‎مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کرتے رہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئیں۔

ایک جعلی ویڈیو 2022 کی ایک فلم کے سین کا حصہ ہے، جسے جعفرایکسپریس حملے سے ملایا جارہا تھا، بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

دفاعی ماہرین ڈاکٹر قمر چیمہ، ڈاکٹر ماریہ سلطان اور قومی سلامتی کے ماہر سید محمد علی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی، جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اُس کی عبارت بی ایل اے اور را کے آلہ کار لکھ رہے ہیں، پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کر رہی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025