• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شائع March 15, 2025
وکیل صفائی شوکت حیات نے کہا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چین سے لوگ آرہے ہیں؟ یہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے
— فائل فوٹو
وکیل صفائی شوکت حیات نے کہا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چین سے لوگ آرہے ہیں؟ یہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے — فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ مسمات گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایئر پورٹ خود کش بم دھماکا کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر وکلائے طرفین کے دلائل مکمل کرلیے گئے، عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نسا پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خودکش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ خودکش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی۔

وکیل صفائی شوکت حیات نے کہا کہ ملزمان کو کیسے پتا چلا کہ چین سے لوگ آرہے ہیں؟ یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے، ملزمان کو کیسے پتا چلا کہ چین سے لوگ کب اور کون سی فلائٹ میں آرہے ہیں، یہ لیپسس کہاں سے آئے؟ سیکیورٹی لیپسس کے بارے کوئی تحقیقات پولیس نے کی ہیں؟ میری موکلہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے کالعدم بی ایل اے سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے قبضے سے کالعدم تنظیم سے تعلق کا کوئی آئی ڈی کارڈ، لٹریچر وغیرہ برآمد نہیں ہوا ہے، ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے رابطے کی فون کال،کوئی چیٹ یا ای میل وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ملزمہ کی عمر 22 سال ہے، ڈیڑھ دو سال کی دودھ پینے والی بچی ہے، ضمانت دی جائے۔

پولیس کے مطابق 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر چینی شہریوں پر خود کش حملہ ہوا تھا، حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے، کیس میں ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں ملزمہ مسمات گل نسا اور جاوید گرفتار ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025