• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm

ایبٹ آباد میں وین کھائی میں جاگری، 2 طالبات جاں بحق، 9 زخمی

شائع March 15, 2025
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے ترنوائی قلندرآباد میں اور نجی وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 طالبات جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت نے ڈان کو بتایا کہ 14 سے 15 سال کے 2 طلبہ کی لاشیں، 7 دیگر زخمی طلبہ اور 2 زخمی خواتین کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس ایبٹ آباد محمود خان نے بتایا کہ ایک اسکول وین ترنوائی قلندرآباد میں کھائی میں جاگری، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متاثرین کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 طالبات نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، زخمیوں کو علاج کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت کے مطابق 2 طالبات کی لاشیں اور 9 زخمیوں بشمول 2 خواتین ہسپتال لایا گیا، جن کا تعلق مختلف اسکولوں سے ہے جبکہ 2 کالج کی طالبات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نجی وین ہے، جو طلبہ اور اساتذہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025