• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار پر اتفاق

شائع March 15, 2025
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار پر اتفاق ہوگیا، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتفضی اور علی حیدر گیلانی نے کی جب کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی کمیٹی میں اسحٰق ڈار، سعد رفیق، احمد یار خان، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔

اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔

تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025