• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm

بلوچستان کیلئے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئندہ ہفتے بحال کیے جانے کا امکان

شائع March 16, 2025
جعفرایکسپریس پر حملے کے مقام پر ایف سی اہکار موجود ہیں، ریلوے کے انجینئرز ٹریک کی مرمت کا کام کریں گے
—فوٹو: اے ایف پی
جعفرایکسپریس پر حملے کے مقام پر ایف سی اہکار موجود ہیں، ریلوے کے انجینئرز ٹریک کی مرمت کا کام کریں گے —فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ریلوے کے سینئر حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہونے والی بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینیں اگلے ہفتے کے آخر تک بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کے انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے 3 روز میں ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کریں, کوئٹہ میں ریلوے حکام نے حملے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچز اور انجنوں کو مرمت کے کام کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان کو معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین کو روکنے کے لیے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا اور دونوں اطراف سے گولیون کی بوچھاڑ بھی کی، جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیگر نقصانات بھی ہوئے۔

جعفر ایکسپریس میں 9 کوچ اور ایک لوکوموٹو لگا ہوا تھا، ریلوے کے سینئر عہدیدار نے ’ڈان‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 3 کو دہشت گردوں نے دھماکوں کے ذریعے پٹری سے اتار دیا، جب کہ باقی بوگیوں میں گولیوں کے سوراخ ہو گئے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ انجن کے ساتھ ساتھ تمام کوچوں پر گولیوں کے نشان بھی واضح ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین کے ریک (بوگیوں کا سیٹ) بشمول پٹڑی سے اترنے سے تباہ ہونے والی بوگیوں کو مرمت کے لیے لاہور میں مغل پورہ ورکشاپ بھیجا جائے گا۔

پٹڑی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر افسر نے کہا کہ دھماکوں اور پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے 600 میٹر حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ان کے مطابق انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرز نے رولنگ اسٹاک ہٹانے کے بعد ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے، کام مکمل ہونے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ امید ہے، ہم اگلے 3 دن میں ٹریک کو آپریشن کے لیے تیار کریں گے، مرمت کے بعد اگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس دی تو ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ٹرینوں کی روانگی منسوخ

ہفتے کے روز حکام نے مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے لاہور سے بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی، ان ٹرینوں میں بکنگ کرانے والوں کو دوسری ٹرینوں میں جگہ دی گئی۔

اسی طرح حکام نے لاہور سے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی، کیوں کہ بلوچستان آنے اور جانے والی ٹرینیں معطل ہیں، جعفر ایکسپریس میں بکنگ کرانے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریزرویشن دفاتر سے رقم واپس حاصل کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025