• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm

لاہور ہائیکورٹ: تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور کمیٹی بنانے کی ہدایت

شائع March 18, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نجی تعلیمی ادارے میں ریپ کا واقعہ پیش نہیں آیا، اس واقعے میں فوٹیج میں نظر آنی والی بچی کا بیان قلمبند کیا گیا ہے، طالبہ نے بھی بتایا ہے زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اس واقعے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس نے مکمل اور جامع رپورٹ پیش کی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں قانون موجود ہے جس پر اداروں نے عملدرآمد کروانا ہے، ایف آئی اے نے اچھا کام کیا، اس پر تعریف بنتی ہے۔

عدالت نے نجی کالج کے واقعے کی حد تک درخواست نمٹاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات پر چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025