• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم کی خواہش کا اظہار

شائع March 18, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کردی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عدالت میں اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے برآمد شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فونز فرانزک کے لیے لاہور بھیج دیے ہیں، فرانزک کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے۔

تحریری حکمانے کے مطابق ملزم کے وکیل طاہر تنولی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، ملزمان ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس پر تشدد کیا ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ تین دن کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا اعترافی بیان ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سامنے قلمبند ہوچکا ہے۔

تحریری حکمنامے کے مطابق ملزم نے اپنے والد کی طرف سے لائے گئے وکیل خرم عباس کو اپنا وکیل ماننے سے انکار کردیا،عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے چالان کے حوالے سے وکیل ملزم کی درخواست پر سنوائی ہوگی۔

قبل ازیں دوران سماعت ملزم کے والد کامران قریشی نے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار کھینچ انہیں باہر لے گئے۔

ملزم ارمغان نے والد کی جانب سے کیے گئے نئے وکیل کو ماننے اور والد کے ساتھ ملاقات سے بھی انکار کردیا۔

قبل ازیں، مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں کا اے ٹی سی کمپلیکس میں داخلہ بند کردیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے، اعلیٰ افسران نے منع کیا ہے۔

ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا تھا، جس پر کامران قریشی نے اے ٹی سی میں بیٹے سے ملاقات کی درخواست دائر کردی تھی۔

صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں بھی ارمغان کا مزید جسمانی ریمانڈ

دریں اثنا، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نجی ٹی وی کے صحافی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔

ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی میں پیش کیاگیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، اس سے قبل عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی، صحافی ندیم احمد کو زخمی کرنے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025