• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm

سونا پھر مہنگا ہوگیا، ریکارڈ تیزی کا رجحان آج بھی جاری

شائع March 18, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ ساز اضافہ جاری ہے، آج فی تولہ نرخ 2 ہزار 550 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 4 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 49 ہزار 412 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (17 مارچ) ملک بھر میں سونا آج پھر گیارہ سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے میں فروخت ہوا تھا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 865 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 408 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 14 مارچ کو فی تولہ خالص سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے تک جا پہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 779 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025