• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:43pm
  • LHR: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • ISB: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm

کراچی: بے وفائی پر اعتراض کرنے پر بیوی کو جلانے والا ملزم گرفتار

شائع March 18, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مہران ٹاؤن میں مبینہ طور پر بے وفائی پر اعتراض کرنے پر اپنی بیوی کو جلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کورنگی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (انوسٹی گیشن) محمد قیس خان نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے ہفتے کے روز مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو آگ لگا دی تھی اور وہ اس وقت سول ہسپتال کراچی کے برنس سینٹر میں داخل ہیں۔

اہلیہ نے اتوار کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی تھی۔

اس نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر سے تقریباً 2 سال قبل محبت کی شادی کی تھی، اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ہے، اس نے کہا کہ اس سے شادی کے فوراً بعد اس کے شوہر کا رویہ بدل گیا، کیونکہ اس نے اسے باقاعدگی سے جسمانی ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے ’دوسری خواتین میں بھی دلچسپی لینا شروع کردی‘، وہ 14 مارچ کو رات گئے تک گھر واپس نہیں آیا تو بیوی نے کہا کہ اسے شبہ ہے کہ وہ کسی اور عورت کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

بیوی نے ایف آئی آر میں کہا کہ جب اس نے دوسری خاتون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے شوہر نے سیل فون اٹھا لیا اور فون کال کرنے پر دشنام طرازی کرنا شروع کر دی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جب مشتبہ شخص رات 11 بج کر 45 منٹ پر گھر واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی کو مارنا شروع کر دیا اور غصے میں آکر اس پر مٹی کا تیل ڈالا اور اسے آگ لگا دی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ بیوی نے بتایا کہ اسے جھلسنے کے زخم آئے ہیں اور اس کے سسر علاج کے لیے برنس سینٹر لے گئے، شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے خلاف اسے مارنے اور جلانے کے الزام میں قانونی کارروائی چاہتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025