• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:05am

برطانوی ملٹری بیس پر حملے کی منصوبہ بندی پر ایک شخص کو 40 سال قید کی سزا

شائع March 21, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

شمالی انگلینڈ میں فضائیہ کے ایک اڈے پر آتش بازی کے سامان سے دھماکا خیز مواد بنا کر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے برطانوی شہری کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جج نے کہا کہ 29 سالہ محمد فاروق اسلامک اسٹیٹ سے متاثر اور اسے آن لائن بنیاد پرست بنایا گیا تھا۔

محمد فاروق کو گزشتہ جولائی میں شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے بعد دہشت گردی کے عمل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

جنوری 2023 میں لیڈز کے سینٹ جیمز ہسپتال کے باہر سے گرفتار ہونے کے بعد اس نے جان کو خطرے میں ڈالنے اور دیگر جرائم کے ارادے سے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت سے قبل جرم قبول کیا تھا۔

ملزم محمد فاروق کو پولیس نے ہسپتال سے پکڑا تھا، جہاں وہ پہلے ایک نرس کے طور پر کام کرتا تھا، اس نے آتش بازی سے تقریباً 10 کلو گرام کا دھماکا خیز مواد بنایا تھا۔

جج بوبی چیمہ گرب نے کہا کہ فاروق نے اصل میں نارتھ یارکشائر میں رائل ایئر فورس کے ایک اڈے ’آر اے ایف مین ود ہل‘ کو نشانہ بنایا تھا، جسے امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔

پیرول پر رہائی پر غور کیے جانے سے قبل محمد فاروق کو کم از کم 37 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پال گرین ووڈ نے کہا کہ وہ خطرناک حد تک معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025