• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

پوپ فرانسس کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا

شائع March 23, 2025
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو آج ڈیڑھ ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک نے کہا ہے کہ انہیں اتوار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا اور انہیں ویٹیکن میں دو ماہ آرام کی ضرورت ہوگی۔

پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کے شدید انفیکشن کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے لے علاج کی ضرورت ہے۔

ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ نے اتوار کو 5 ہفتوں میں پہلی مرتبہ روم کے جیمیلی ہسپتال میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے نمودار ہوکر دعائیں دیں گے، جہاں وہ ڈبل نمونیا کے باعث زیرعلاج ہیں ۔

پوپ کو ان کے ہسپتال میں قیام کے دوران عوام نے صرف ایک بار دیکھا ہے، ویٹیکن کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی ایک تصویر میں پوپ کو اسپتال کے چیپل میں عبادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پوپ فرانسس عام طور پر اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہفتہ وار دوپہر کی عبادت کرتے ہیں، تاہم 9 فروری کو ہسپتال جانے کے بعد سے وہ اپنا یہ معمول انجام نہیں دے سکے ہیں۔

ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ اس اتوار کو عبادت نہیں کرپائیں گے، کیونکہ وہ ابھی نمونیا سے صحت یاب ہورہے ہیں، تاہم وہ سلام کرنے کے لیے کھڑکی پرآئیں گے۔

پوپ فرانسس کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کا خطرہ رہتا ہے کیونکہ انہیں جوانی میں نمونیا ہوا تھا اور ان کے ایک پھیپھڑے کا کچھ حصہ نکال دیا گیا تھا۔

پوپ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد 12 سال کے عرصے کے دوران ان کا ہسپتال میں داخل ہونا ان کی صحت کے حوالے سے سب سے سنگین بحران ہے، اور 2013 میں پوپ بننے کے بعد انہیں عوام کی نگاہوں سے اوجھل ہوئے سب سے طویل عرصہ گزرچکا ہے۔

پوپ کی طبی حالت کے بارے میں ویٹیکن نے جمعے کو بتایا تھا کہ فرانسس سانس لینے میں مدد کے لیے ہائی فلو آکسیجن کا استعمال کم کر رہے ہیں۔

تاہم، ایک سینئر کارڈینل نے جمعہ کو کہا کہ اسپتال میں قیام کے دوران آکسیجن استعمال کرنے کے بعد پوپ کو ’ دوبارہ بولنے کے قابل ہونے’ میں وقت لگ سکتا ہے۔

ویٹیکن کے چیف ڈاکٹرائن آفیشل کارڈینل وکٹر فرنانڈز نے کہا کہ پوپ بہتر ہو رہے ہیں، لیکن ہائی فلو آکسیجن ہر چیز کو خشک کر دیتی ہے، انہیں دوبارہ بولنا سیکھنے کی ضرورت ہوگی، لیکن ان کی مجموعی جسمانی حالت پہلے جیسی ہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025