• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

شائع March 24, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیشی عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی حکم سے سابق حکمران شیخ حسینہ واجد سے وفاداری رکھنے والے اسپورٹس اسٹار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شکیب الحسن ملک کی سابق آمر حکمران شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز ہیں، جنہیں گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت میں معزول کر دیا گیا تھا اور وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

شیخ حسینہ سے روابط کی وجہ سے شکیب الحسن عوامی غصے کا ہدف بنے ہیں اور وہ ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن پر بغاوت کے دوران مظاہرین پر ہلاکت خیز پولیس کریک ڈاؤن کے بعد قتل کےالزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ ان الزامات پر کرکٹر پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی لیکن اس وقت ان پر 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے باؤنس چیک کے مبینہ طور پر فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا میں ایک مجسٹریٹ نے پیر کے روز ان کی جائیداد کی ضبطی کا حکم جاری کیا جبکہ جنوری میں عدالت کی طرف سے شکیب کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

جب حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تو شکیب الحسن کینیڈا میں ایک ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ مقابلے میں کھیل رہے تھے اور اس کے بعد سے بنگلہ دیش واپس نہیں آئے۔

بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے بنگلہ دیش کے لیے 71 ٹیسٹ، 247 ون ڈے اور 129 ٹوئنٹی 20 کھیلے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 712 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025