• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

نوشہرہ: اکوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

شائع March 26, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں تھانہ اکوڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحے کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) زاہد عالم نے بتایا کہ موٹرکار سے 13کلاشنکوف، 17پستول، 82 میگزین، 3 بارہ بور بندوق اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ تعاقب کے دوران اسمگلر اسلحے سے بھری گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے، خطرناک اسلحہ جی ٹی روڈ پر پنجاب اسمگل ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا تھا کہ حملہ ٹارگیٹڈ تھا جس میں مولانا حامد الحق نشانہ تھے۔

شہید کے بھائی مولانا عبدالحق نے بتایا تھا کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ پہنا ہوا تھا، وہ دارالعلوم حقانیہ کے مدرسے کے احاطے میں ایک مسجد سے نکلتے ہوئے مولانا حامد الحق تک پہنچا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا حامد الحق دھماکے میں موقع پر ہی شہید ہو گئے اور 2 درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025