• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

’پہلی رکاوٹ عبور کرلی‘، بی این پی-مینگل کا بلوچ ایکٹوسٹ پر کریک ڈاؤن کے خلاف لانگ مارچ

شائع March 28, 2025 اپ ڈیٹ March 29, 2025
— فوٹو: عبداللہ زہری
— فوٹو: عبداللہ زہری

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ خواتین اور بچوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف ان کی پارٹی کا ’پرامن‘ لانگ مارچ قلات پہنچ چکا ہے اور اسے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے کھڑی ’پہلی رکاوٹ‘ کو عبور کر لیا۔

بی این پی-مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور کوئٹہ میں ان کے دھرنے پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف آج وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

آج ایکس پر ایک پوسٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ پرامن لانگ مارچ نے راستے میں حکومت کی طرف سے حائل پہلی رکاوٹ کو کامیابی سے عبور کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ہمارے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، لیکن پرامن مارچ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خضدار سے کوئٹہ تک تمام پٹرول اسٹیشنوں کو سیل کر دیا گیا، جو ’بنیادی ضروریات تک رسائی‘ نہ دینے کی کوشش ہے۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جاری رہے گا چاہے ہمیں ہر قدم پر چلنا پڑے، یہ بزدلانہ اقدامات ہمارے عزم کو مضبوط کرتے ہیں، بلوچ قوم کی آواز سنی جائے گی۔

اس سے قبل ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ رکاوٹیں نہ صرف پرامن مظاہرین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ ہماری تحریک کو خاموش کرنے کی کوشش کرنے والوں کی مایوسی اور بزدلی کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم متحد ہو کر دنیا کو دکھائے گی کہ جب ہماری خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق لانگ مارچ کا آج رات تک کوئٹہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ سروسز ’سیکیورٹی خطرات‘ کے باعث معطل کی گئی ہیں۔

حکومت یا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی جانب سے معطلی کے لیے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025