• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

پنجاب میں عید الفطر پر عارضی طور پر نصب مشینی جھولوں پر پابندی عائد

شائع March 30, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی طور پر نصب مشینی جھولوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشینی جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیےلیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا، اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مشینی جھولوں کی مشروط اجازت ہو گی۔

مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے، مستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عملدرآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، کنٹرول روم 24گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025