• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی

شائع March 30, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا، کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحے سنارہی ہیں، پورا رمضان سڑکیں شہریوں کے خون سے لہولہان ہوتی رہیں، عید سےقبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا،۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق شہریوں کےلیے پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جعلی چارجڈ پارکنگ مافیا کو کسی صورت ادائیگی نہ کریں، انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کراچی سے تمام جعلی چارجڈ پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے جو شہر کو لوٹنے کا ایک اور ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں ڈمپرز نہیں چلنے چاہئیں، اگر کل عوام ان کا راستہ روکیں تو راستہ روکنے والوں کو بلکہ ڈمپرز جنہیں لوگوں کو کچلنے کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے، انہیں روکیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈمپرز کی کوئی زبان نہیں ہوتی لیکن ان کے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف عدالتیں یا عوام کو کوئی کارروائی کرتے ہیں تو اسے کسی قومیت کے خلاف نہ کہا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نازک ترین معاملات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے اور باقی لوگوں سے بھی درخواست سیاست نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے حکومت سندھ اور وفاق سے ٹریفک حادثات کا نشانہ بننے والے شہریوں کے ورثا کو فوری معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈمپرز نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، کراچی کو مافیاز لوٹ کا مال سمجھتی ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے ایوان اور عدالت سے رجوع کریں گے، کراچی کے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کا راستہ بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025