• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

نوابشاہ: صدر مملکت کی پارٹی قیادت اور ورکرز سے بلاول ہاؤس میں ملاقات

شائع March 30, 2025
— فوٹو: پیپلزپارٹی / ایکس
— فوٹو: پیپلزپارٹی / ایکس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس نوابشاہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں سندھ میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر پاکستان سے پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت نے بلاول ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔

ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025