• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار

شائع March 30, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا، اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور نے کہا ہے کہ کچے میں قیام امن تک راجن پولیس کا ہر جرائم پیشہ شخص کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025