• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر ہسپتالوں کا دورہ

شائع March 30, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن ہسپتالوں کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ لیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں بھی پوچھا، اس دوران تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔

مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے دورے میں مشاہدہ کیا کہ ہسپتالوں میں اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں جب کہ ہسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جب کہ وہ ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ایک اور بڑے ہسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ادویات کی عدم دستیابی پر برطرف کر دیا تھا۔

جناح ہسپتال کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچھ مریضوں کی شکایات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جنہیں ہسپتال کے اسٹور میں بظاہر ادویات موجود ہونے کے موجود دوائیں فراہم نہیں کی گئیں۔

ان کی شکایات کے بعد مریم نواز نے جناح ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر اصغر نقی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) پروفیسر کاشف جہانگیر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025