• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

عید کے پہلے روز پنجاب میں 2611 ٹریفک حادثات میں 26 افراد جاں بحق

شائع April 1, 2025
—فوٹو: رائٹرز/فائل
—فوٹو: رائٹرز/فائل

عید الفطر کے پہلے روز لاہور سمیت صوبے بھر میں 2 ہزار 611 ٹریفک حادثات میں 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو کاکہنا تھاکہ سب سے زیادہ 400 ٹریفک حادثات لاہور میں پیش آئے، دوسرے نمبر پر ملتان رہا جہاں 171 اور تیسرے نمبر پر فیصل آباد رہا جہاں 159 حادثات رونما ہوئے۔

ترجمان ریسکیو کاکہنا تھاکہ ٹریفک حادثات میں 3 ہزار 326 افراد زخمی ہوئے، حادثات میں 2890 موٹرسائیکل،103 رکشے اور 292 کاریں رپورٹ ہوئیں۔

ان کاکہنا تھاکہ لاہورمیں عید کے پہلے روز 400 ٹریفک حادثات میں 3 اموات ہوئیں جبکہ شہر میں ٹریفک حادثات میں سے 214 افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025