• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر کا شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ پر ہراسانی کا الزام ، معاملہ کمیٹی کے سپرد

شائع April 1, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ملتان کے نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر کے شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ پر ہراسانی کے الزام کا معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوادیا گیا، ڈاکٹر اعظم مشتاق کا موقف ہے کہ لیڈی ڈاکٹر میری بیٹیوں کی طرح ہے،کسی کو ہراساں نہیں کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نشتر ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے اسپتال انتظامیہ کو درخواست دی ہے جس میں شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اعظم مشتاق پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست کارروائی کے لیے انسداد ہراسانی کمیٹی کو بھجوادی ہے۔

دوسری جانب سربراہ شعبہ پلمونالوجی ڈاکٹر اعظم مشتاق نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر میری بیٹیوں کی طرح ہے،کسی کو ہراساں نہیں کیا، کسی بھی انکوائری کیلئے حاضر ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025