• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

کراچی: ڈی ایچ اے میں شہری کو قتل کرنے والے مشتبہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شائع April 5, 2025
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں شہری کو گولی مارکر قتل کرنے والے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے کہا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 2 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیٹی مزاحمت پر ایک شہری کو اس کے بیٹے کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آج صبح ڈی ایچ اے میں ہی مقابلے کے بعد دونوں مشتبہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مقابلہ ڈیفنس سی آر روڈ پر ہوا جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں ملزمان سید آصف علی اور حبیب عمر زخمی ہوئے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ڈی ایچ اے میں ٹوبہ مسجد کے قریب امیر سلطان کے حالیہ قتل میں ملوث تھے جب کہ ان کا تیسرا ساتھی قاسم عرف منا ابھی تک مفرور ہے۔

سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر عامر سلطان کے ڈکیتی اور قتل کے کیس کا سراغ لگایا، اس کیس کا سراغ لگانے میں ہمیں پاکستان رینجرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ ملزمان شہر بھر میں ڈکیٹی کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں اور یہ عادی مجرم ہیں، جب کہ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے تیسرے روز ڈیفنس فیز ون میں طوبیٰ مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے امیر سلطان نامی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر اس کے بچے کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

گرفتار ملزم عمر نے 35 سالہ عامر سلطان سے سامان چھیننے کی کوشش کی اور اس دوران عامر سلطان نے مزاحمت کی اور وہ کافی دیر تک گتھم گتھا رہے تھے، اس دوران دوسرے ساتھی نے گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق مقتول عامر سلطان اپنی فیملی کے ہمراہ دعوت میں حیدرآباد جارہے تھے اور واقعہ ان کے گھر کے باہر ہی پیش آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025