• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm

کراچی: مردہ بچے کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی ماں سے بچہ زندہ برآمد

شائع April 6, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کےدرمیان صلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا
—فوٹو: سندھ پولیس/فیس بک
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کےدرمیان صلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا —فوٹو: سندھ پولیس/فیس بک

کراچی میں وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ضلع جنوبی اور آرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو موت کے جعلی دعوے کے بعد کامیابی سے بازیاب کرالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بچےکی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے، جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی، بچہ زندہ پیدا ہوا تھا۔

نومولود کی دادی نے پولیس کو درخواست دی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی، واردات میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، انکوائری مکمل ہونے پر نومولود کی ماں نمرہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائی تھیں۔

حقیقت سامنے آجانے پر پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کو تحریری طور پر ریکارڈ کرلیا، تاکہ سند رہے۔

ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کےدرمیان رضامندی سے صلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا، جس پر تنازع نمٹ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025