• KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am
  • KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am

راولپنڈی پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے

شائع April 6, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس کے اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،تھانہ سنگجانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اغوا کاروں میں ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے2 شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا جبکہ شاہد اقبال نامی ایک اغوا کار گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اہلکار زاہد عثمان، آفاق طارق طاہر اور ان کی ساتھی خاتون نادیہ فرار ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق اغواکار خاتون کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025