• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

پولیس سیاسی یا قبائلی اثر و رسوخ قبول کرنے کے بجائے بلاتفریق کارروائیاں کرے، وزیرداخلہ سندھ

شائع April 6, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس سیاسی یا قبائلی اثر و رسوخ قبول کرنے کے بجائے بلاتفریق کارروائیاں کرے۔

ڈان نیو ز کے مطابق کشمور میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جب وزیرداخلہ کاچارج لیا اس وقت لاڑکانہ میں 35 افراد اغوا تھے اور لاڑکانہ میں لوگ قافلوں کی صورت میں سفر کرتے تھے، مگر اب حالات کافی بہتر ہیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ اس وقت کشمور میں کسٹم اہلکاروں سمیت 5 افراد اغوا ہیں، سکھر اور لاڑکانہ میں اب کوئی اغوا کا کیس نہیں ہے، کشمور واحد ضلع تھا جہاں کسٹم اہلکاروں کے اغوا ہونے سے پہلے صرف ایک شہری اغوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) کشمور اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمور کے سیاسی، سماجی اور ہندو پنچایت کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ضلع کی داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے جن سے جرائم پیشہ افراد کی شناخت میں مدد ملے گی۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی یا قبائلی اثر رسوخ قبول کرنے کی ضرورت نہیں، بلا تفریق کارروائیاں کرنی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، پولیس میں بھرتی ہونےو الے اچھےاور قابل نوجوان سماج میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کشمور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی کے احکامات دیے ہیں، جبکہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025