• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

حکومت کی توجہ معاشی بحالی، شہریوں کے روشن مستقبل پر ہے، اعظم تارڑ

شائع April 6, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ معاشی بحالی اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہر شہری کے روشن مستقبل کے تحفظ پر ہے جب کہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

لاہورمیں چلڈرن ویلیجز پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آ کر دلی خوشی ہوئی ہے، ایس او ایس کے بچے ہمارا فخر ہیں جو مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او ایس پاکستان ملک بھر میں پھیل گیا ہے ،یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو بچوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے مراحل سے گزار کر باوقار زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہے، خوش ہوئی کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ ہم لوگ متحد ہو کر ایک بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، اگر معاشرے کے صاحب حیثیت افراد رضاکارانہ طور پر ایک بچے کی اعلی تعلیم کا خرچ برداشت کریں تو ادارے کے اہداف میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے اختلافات سے بالاتر اور متحد ہو کر مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ہاتھ ملا کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور عزم کے ساتھ آج کی جدوجہد کو کل کی کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات میں تھی لیکن اب ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں جب کہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

اس سے قبل، صدر ایس او ایس ویلیجز پاکستان ثریا انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے نے گزشتہ 50 برسوں کے دوران ہزاروں بچوں کو باوقار زندگی فراہم کی ہے اور اب اس کا دائرہ کار تھرپارکر، میاں چنوں اور رحیم یار خان تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صدر انٹرنیشنل ایس او ایس ویلیجز ڈاکٹر وڈوفا نے ادارے کی انسانی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ عالمی سطح پر بھی ایک مثالی مقام رکھتا ہے۔

سابق گورنر پنجاب و صدر الیکٹ ایس او ایس ویلیجز پاکستان شاہد حامد نے شہباز شریف کی جانب سے گولڈن جوبلی کے موقع پر 100 ملین روپے کی مالی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025