• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

عمران خان نے جنرل عاصم کے تقرر پر مذاکرات کی کوشش کی، فائدہ نہیں ہوا، اعظم سواتی

شائع April 7, 2025
اعظم سواتی نے کہا کہ شہیدوں کے علاوہ مجھ سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اعظم سواتی نے کہا کہ شہیدوں کے علاوہ مجھ سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی سے حالیہ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک طویل ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی نے کسی کا نام لیے بغیر جھوٹی خبر بیچنے پر کچھ وی لاگرز اور اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے درمیان اعظم سواتی نے صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے پی کے رہنما جنید اکبر اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کی بھی حمایت کی اور کہا کہ انہیں عمران خان نے خود منتخب کیا تھا۔

جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے بانی کو بار بار بتایا تھا کہ ان کی جیب میں ’کھوٹے سکے‘ ہیں۔

انہوں نے عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی رہنما نے انہیں دسمبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کے تقرر کے بعد ان سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا تھا تاکہ مذاکرات کے دروازے کھولے جاسکیں۔

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے جنرل عاصم منیر کے قریب سمجھے جانے والے ’ڈاکٹر تنویر‘ (جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد ہیں) سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ آخری ملاقات میں عمران خان سے اجازت مانگی کہ مجھے ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے کی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بانی نے ان کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جائیں مذاکرات کرلیں، کیونکہ وہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بند سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’اگر وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں تو میں تیار ہوں جیسا کہ میں پہلے دن سے تھا‘۔

انہوں نے وی لاگرز اور اینکر پرسنز پر زور دیا کہ وہ اختلافات کے بیج بونا بند کریں اور عمران خان کی رہائی کے لیے کام کریں، پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں اور حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف منفی مہم شروع کی گئی ہے۔

یہ فرسٹ پاکستان گلوبل کے بینر تلے معروف پاکستانی نژاد امریکیوں کے ایک وفد کی طرف اشارہ ہے، جس نے حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ کی شخصیات سے ملاقات کی تھی، اطلاعات کے مطابق، اس ملاقات کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے گرد گھومتا تھا۔

لیکن اس ملاقات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے تارکین وطن حامیوں میں اختلافات پیدا ہو گئے، ایک طرف کا موقف ہے کہ ان لوگوں کو پارٹی کی جانب سے مذاکرات کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دینے کے لیے ’شٹ اپ کال‘ دی تھی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ شہیدوں کے علاوہ مجھ سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں، مجھے تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے عمران خان کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کی ہیں، میں وہ شخص ہوں جس نے جیل میں بند ایک ہزار 100 کارکنوں کی پرواہ کی، اور ان کی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025