• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm

لاہور: عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر مالک کے تشدد سے دودھ کی دکان پر کام کرنیوالا نوجوان جاں بحق

شائع April 7, 2025
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرواتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دی ہے
— فائل فوٹو
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرواتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دی ہے — فائل فوٹو

لاہور میں عید کی زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان مالک نے 18 سالہ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دکاندار نے محض اس وجہ سے اپنے 18 سالہ ملازم کو تشدد کرکے قتل کر دیا کہ اس نے عید پر زیادہ چھٹیاں کیوں کی تھیں؟

18 سالہ عبداللہ دودھ، دہی کی دکان پر 800 روپے یومیہ پر ملازم تھا، مقتول کے والد کے مطابق عبداللہ عید کی چھٹیاں کر کے دوبارہ دکان پر گیا تو دکان کے مالک آصف عرف حسنین نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، باپ بیٹے کو لے کر ہسپتالوں میں پھرتا رہا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اطلاع ملنے پر مناواں پولیس نے فوری کارروائی کی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرواتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دی ہے، مقدمہ تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025