• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنادی

شائع April 11, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف سے متعلق تیاریوں کی نوید سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جولائی سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔

عوام کو ریلیف دینے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک نے سیاسی عدم استحکام اور جنگوں سے ترقی نہیں کی، معاشی استحکام کےلیے اقدامات جاری ہیں، بجلی کا کم استعمال کرنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنا ہوگا، ہمیں برآمدات کی طرف جانا چاہیے۔

اس سوال پر کہ پاکستانی مصنوعات پر ٹرمپ ٹیرف پرپاکستان کا کیا ردعمل ہوگا؟ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جارہا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد عنقریب امریکا جائے گا اور امریکا کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025