• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب

شائع April 11, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شائقین سے کھچا کھچ بھرے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد فلائنگ سپر ہیرو نے اسٹیڈیم میں چکر لگا یا اور پی ایس ایل ٹرافی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو پیش کی، گراؤنڈ میں مینار پاکستان کے تھری ڈی ماڈل کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے معروف فنکار حمزہ علی عباسی نے پی ایس ایل کے10 سالہ سفرپر روشنی ڈالی، جس کے بعد معروف فنکارہ عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام پیش کیا، اس دوران تھری ڈی اینی میشن کا شانداہ مظاہرہ بھ کیا گیا، عابدہ پروین کی پرفارمینس کے دوران صوفی ازم کی عکاسی کی گئی۔

بعدازاں میوزیکل بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی شاندار پرفارمینس سے حاضرین کو محظوظ کیا اور طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے ریپ کا جادو جگہ جگایا، ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس کے بعدآتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ینگ اسٹنرز کی پرفارمینس کے اختتام پر سپراسٹار علی ظفر کی جیپ میں اسٹیج پر آمد ہوئی، انہوں نے اپنے علاقائی زبانوں میں گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، ان کی پرفارمینس کے دوران ایک بار پھر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 10 کا آفیشل سانگ بھی پیش کیا جس میں علی ظفر ، ابرارالحق ، نتاشہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا، مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شب ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل10کے افتتاحی میچ سمیت 11 مقابلے ہوں گے، اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

11 اپریل تا 18 مئی، 37 دنوں تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025