• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کل سے 18 اپریل تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

شائع April 12, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کل سے 18 اپریل تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے بیشتر علاقے کل 13 اپریل سے 18 اپریل تک جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران اسلام آباد، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بھی 6 ڈگری زائد گرمی پڑسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اسلام آباد ظہیر بابر نے کراچی سمیت ساحلی پٹی میں پارہ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں نمایاں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

ادھر، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رات کے اوقات میں بھی موسم گرم رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ظاہر کردی۔

پی ڈی ایم اےکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ کو تیاریوں کی ہدایات کردی گئیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور پانی کا استعمال بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025