• KHI: Maghrib 7:01pm Isha 8:23pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:10pm
  • ISB: Maghrib 6:50pm Isha 8:22pm
  • KHI: Maghrib 7:01pm Isha 8:23pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:10pm
  • ISB: Maghrib 6:50pm Isha 8:22pm

میٹا پر انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے کا دباؤ، مقدمہ شروع

شائع April 15, 2025
—فوٹو: وال پیپر کیو
—فوٹو: وال پیپر کیو

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اینٹی ٹرسٹ ٹرائل کا آغاز ہوگیا اور مارک زکربرگ 14 اپریل کو ہونے والی سماعت میں پیش ہوئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکا کی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کی جانب سے مقدمے کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ فیس بک نے ایک دہائی قبل انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو اپنا خطرہ کم کرنے کے لیے خریدا اور انہوں نے اپنی مخالف کمپنیوں کو ٹکر کا وقت ہی نہیں دیا۔

مارک زکربرگ سماعت میں پیش ہوئے—فوٹو: رائٹرز
مارک زکربرگ سماعت میں پیش ہوئے—فوٹو: رائٹرز

ایف ٹی سی حکام کا دعویٰ ہے کہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے 2012 میں انسٹاگرام کو اس وقت انتہائی زائد ایک ارب ڈالر کی قیمت جب کہ دو سال بعد واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر کی بھاری رقم کے عوض خرید کر فیس بک کو محفوظ کیا۔

سماعت کے دوران ایف ٹی سی کے وکلا کا کہنا تھا کہ مارک زکربرگ نے ایک دہائی قبل ہی فیس بک کو دیگر حریف ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس سے محفوظ کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی سروسز کو ان کی قدر سے زائد رقم پر خریدا۔

میٹا اور اس کی ٹیم کے وکلا نے ایسے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ ایف ٹی سی کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

اینٹی ٹرسٹ کا مذکورہ مقدمہ کئی ہفتوں تک چل سکتا ہے اور اس دوران مارک زکربرگ سمیت میٹا کے دیگر عہدیدار بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے عہدیدار بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں دیگر ٹیکنالوجی ماہرین کو بھی سماعت کے دوران بلایا جا سکتا ہے اور مارک زکربرگ کو اپنے دعوے ثابت کرنے کے لیے شواہد بھی پیش کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔

امریکی سرکاری ادارے ایف ٹی سی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ مارک زکربرگ نے 2012 میں انسٹاگرام کو خریدنے کے وقت کی جانے والی ای میلز میں یہ جملے استعمال کیے تھے کہ انسٹاگرام سے مقابلہ کرنے کے بجائے اسے خریدنا زیادہ آسان اور فائدہ مند ہے۔

اگر مذکورہ مقدمے میں ایف ٹی سی یعنی امریکی سرکاری حکام کو کامیابی ملی تو میٹا کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو فروخت کرنے یا پھر انہیں دوبارہ سے ری سیٹ کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

اگر میٹا کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا تو فیس بک میٹا کا تنہا بڑا پلیٹ فارم رہ جائے گا اور اگر میٹا کو مذکورہ دونوں پلیٹ فارمز کو ری سیٹ کرنے کا بھی کہا جاتا ہے تو بھی میٹا کے کاروبار پر اثر پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025