• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شائع April 20, 2025
— فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ
— فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ بغیر کوئی میچ کھیلے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پریس ریلیز جاری کی، جس میں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر میتھیو شارٹ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی خبر دی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ’میتھیو شارٹ انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ رواں سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے‘۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس ریلیز میں وضاحت کی کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے کے لیے پاکستان آنے کے بعد میتھیو شارٹ انجری سے ریکور کررہے تھے لیکن ٹریننگ سیشنز کے دوران انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہوں نے لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید کہا ’ طویل مشاورت کے بعد کھلاڑی کی فٹنس اور کیریئر کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے ہیں’۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ میتھیو شارٹ کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے، فرنچائز ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025