موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کمانے والے افراد کو بھی ٹیکس میں ریلیف ملنا چاہیے، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن
حکومت نے تمام ڈسکوز کے بورڈز اراکین کو تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا، اسمگلنگ اور ڈالر کے بیرون ملک غیرقانونی بہاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔
چیئرمین ارسا کی زیر صدارت اجلاس میں 29.77 ایم اے ایف پانی کی دستیابی کی بنیاد پر پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کے حصے میں 15 فیصد کمی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔
دکانوں پر خریداروں کی آمد کا رجحان بمشکل 25 فیصد رہ گیا ہے، جن میں سے 10 فیصد خریدار کم قیمت والی اشیا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، صدر جیولرز ایسوسی ایشن
3 ارب 20 کروڑ ڈالر میں سے 2 ارب 45 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ یا پروگرام کے قرضوں اور تقریباً 76 کروڑ ڈالر پروجیکٹ امداد کے طور پر موصول ہوئے، اقتصادی امور ڈویژن
اگر میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہوتا تو 2022 میں بننے والی حکومت کا حصہ بنتا، سول سرونٹ اپنی مرضی سے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرتے بلکہ ذمہ داری دی جاتی ہے، نگران وزیر نجکاری
گزشتہ 10 روز کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر، ایکسچینج ریٹ اور مہنگائی جیسے مسائل سمیت بجلی کی چوری پر کافی حد تک قابو پانے کی کوشش کی گئی ہے، انوار الحق کاکڑ
قومی ایئرلائن کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے فوری فنڈز جاری نہ ہونے کی صورت میں 15 ستمبر تک پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
کمیٹی نے چیئرمین نیپرا اور اراکین کی گزشتہ روز اجلاس میں غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا حالانکہ چیئرمین نیپرا یا اس کے کسی بھی رکن کو اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔
عالمی بینک، پاکستان کے ساتھ مل کر منصوبوں پر عمل درآمد، کارکردگی کو بہتر بنانے اور غیر ملکی وسائل کی تقسیم کے حجم کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن
پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 1.87 روپے فی لیٹر اضافے کے سبب صارفین کو 3.51 روپے فی لیٹر کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔