امن و امان بحال کرنا تھا، مگر پورا اسلام آباد بند کردیا گیا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کے دوران جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
اپ ڈیٹ04 دسمبر 202403:07pm
لال مسجد آپریشن بھی کامیاب ہی تھا، یحییٰ خان نے بھی آپریشن کامیاب کیا تھا مگر اس کے ایک ماہ بعد ملک 2 ٹکڑے ہو گیا تھا، یحیٰی خان پارٹ 2 ملک پر مسلط ہو کر بیٹھ گیا ہے، سابق وزیر اعظم
اسلام آباد میں اموات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ایف آئی آر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف درج کرائیں، علیمہ خان کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت فسادات کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس
عمران خان کو پولیس، کارکنوں سمیت تمام شہدا کا سن کر افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام سب کے لیے قرآن خوانی کریں، بانی کی صحت بگڑنے کی خبریں غلط، وہ بالکل صحت مند ہیں
مرادسعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں لکھنا چاہیے، مراد سعید ان کو مطلوب تھا اور ان کی آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا
بانی پی ٹی آئی کو چھوٹے کمرے میں بند کرکے زہریلا اسپرے کیا گیا، جس کی بو ان کے ذہن پر اثر کر رہی ہے، ان کی جان کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں، سابق ڈپٹی اسپیکر کا الزام
دنیا کی کسی جنگ میں بشریٰ بی بی، گنڈاپور کی طرح دم دباکر بھاگنے کی مثال نہیں ملتی، سمندرپار پاکستانیوں کی دہری شہریت ختم ہونی چاہیے، سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس
7 ماہ میں ریکارڈ غیر ملکی وفود پاکستان آئے، مہنگائی کم ہوگئی، یورپی روٹس پر پی آئی اے سے پابندی ہٹالی گئی، ملک ترقی کر رہا ہے اور یہ لاشوں کا جھوٹا بیانیہ لے آئے، وزیر اطلاعات
جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج، اگر خدا کی قسم اس صوبے کے اندر، اس مینڈیٹ کے ساتھ تم نے گورنر راج لگایا اور تم اس صوبے میں رہ گئے تو ہم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئے ہوں گے، علی امین گنڈاپور کا صوبائی اسمبلی اجلاس میں خطاب
اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کے 12 کارکن شہید ہوئے، کئی کارکن اب بھی لاپتا ہیں، حکومت نے پُرامن مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کروائی، شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ
وزیرِ اعظم نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی، ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی، اعلامیہ جاری
ویڈیو 18 اپریل 2021 کو ٹی ایل پی کے حامیوں پر تشدد کیخلاف ہے، ویڈیو میں موجود ڈاکٹر عمران خان پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، آئی ویریفائی پاکستان کی تحقیق
دشمنان پاکستان ملک کی بہتر ہوتی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں تو کیا ہم انہیں ایسا کرنے دیں، ہمیں ہر وہ چیز کرنی چاہیے جس سے ان کے ہاتھ نہ صرف روکیں بلکہ ان کو توڑ دیں، شہباز شریف
پی ٹی آئی ورکرز کی لاشیں چھپائی گئیں، ادارے جھوٹ بول رہے ہیں، بد قسمتی سے اداروں نے، مقتدر حلقوں نے جبر سے احتجاج کا حق عوام سے چھینا، جب بھی عوام باہر نکلے، انہیں بےدردی سے کچلا گیا، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے اعلان کردہ احتجاج کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں صادق آباد، نیوٹاؤن اور دھمیال سے گرفتار 191 ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔