ڈیڈلائن گزرنے کے بعد اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی، غیر قانونی افغان باشندوں کو کرائے پر رہائش مہیا کرنے والوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی اسپانسرز میں سے ایک ہے، اگر ایرانی حکومت کوئی معاہدہ نہیں چاہتی، تو صدر کے پاس دیگر آپشنز ہیں، جو ایران کے لیے بہت برے ثابت ہوں گے، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
اگر امریکا نے ماضی کی طرح ایران کے اندر بغاوت پیدا کرنے کے بارے میں سوچا تو عوام خود ان سے نمٹیں گے اور ٹرمپ کی دھمکی پر عمل ہوا تو امریکا کو شدید دھچکا پہنچے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای
’این ڈی ایم اے تقریباً 70 ملین ٹن امدادی سامان بھیجے گا‘، وزیراعظم نے میانمار کے ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے میں نقصانات پر اظہار افسوس
جنرل عاصم منیر نے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سرحد پر تعینات افسروں واہلکاروں کے ساتھ عید منائی، نماز عید میں ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی، آئی ایس پی آر
تمام صوبوں میں ریلیاں نکالیں گے، 2 صوبوں میں بد امنی ہے، ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، افغانستان سے مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم کی گفتگو
میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ (زیلنسکی) زمین میں دفن معدنیات کے اس نایاب معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی صدر کی ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو
ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں چاہیے ٹرین یرغمال بنانے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت کریں، مشیر برائے وزیراعظم
اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی، مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث نماز عید الفطر اور دیگر اجتماعات میں سیکیورٹی کا خیال رکھیں، انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور سادگی سے عید منائیں، سربراہ جے یو آئی ف