• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چوروں کو بجلی نہیں دیں گے: عابد شیرعلی

شائع May 6, 2014
فائل فوتو—
فائل فوتو—

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے صرف ان لوگوں کو بجلی ملے گی جو بروقت بل ادا کریں گے، چوروں کو بجلی نہیں ملے گی، محکمے سے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیا ہے تمام تقسیم کار کمپنیوں میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، تاہم حکومت لوڈشیڈنگ کا دورنیہ کم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

وزیرِ پانی و بجلی عابد شیرعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ گزشتہ حکومت سے ورثہ میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منگل کو پورٹ قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 1320 میگاواٹ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، گڈانی میں 6600 میگا واٹ کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جب کہ 4500 میگا واٹ کا داسو پن بجلی منصوبہ امسال شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اگست میں 1100 میگا واٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور سکی کنارے منصوبے پر بھی آئندہ ماہ کام شروع ہوجائے گا۔

عابد شیر علی کے مطابق رواں سال کے آخر تک 2400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

بجلی کے پیداوار میں اضافے کے لیے ایل این جی درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا گراف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بجلی کے نادہندہ ہیں انہیں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی، بجلی کے محکمہ سے بدعنوانی کا خاتمہ کردیں گے جو ملازمین بجلی چوری میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ واپڈا ملازمین کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

siar ahmad hamdard May 06, 2014 06:39pm
عزت مآب وزیرِ مملکت پانی و بجلی محترم جناب عابد شیر علی صاحب لوڈشیڈنگ کے خوبصورت عزابوں کے باوجود آپ کو ہر مہینے بجلی کا بل باقاعدگی سے مقررە تاریخ کے اندر اندر جمع کروانے والے ایک پاکستانی کا اسلام و علیکم۔ بعد از سلام ہم اپنا حال آپ کو کیا بتائیں اُس کے پتلا ہونے کااندازە آپ سے زیادە کسے ہو سکتا ہے دعا بس یہی ہے کہ حضور خیریت سے ہوں۔ چونکہ حضور ایک وزیر ہیں تو لازماً علم بھی ہم عوام سے زیادە ہی رکھتے ہوں گے، یہ جو ہم اپنے بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں کہ تیسری جنگِ عظیم پانی کے مسئلے پر ہوگی یہی اِختراع درست ہے یا معاملہ بجلی کا زیادە گمبھیرہے؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ باقی کی ساری دنیا فضول ہی پانی کو لئے اتنے ڈھول پیٹ رہی ہو اور جنگ اصل میں بجلی پر ہونی ہے؟؟؟ خیر صاحب فرق بھی کیا پڑتا ہے پانی ہو یا بجلی اپن کے ملک میں دونوں ہی کے مائی باپ آپ ہی تو ہیں۔ اور جنگ کا جو تجربہ آپ کے پاس ہے اُس کا اندازە آپ کے 440 واٹ کے بیانات اور دھواں دھار پریس کانفرنسز اور اُن میں استعمال ہوئی آپکی شائستہ زبان سُن کر خوب لگایا جا سکتا ہے. جتنی بجلی آپ کے انگ انگ میں بھری ہے اُس سے گھبرائے گھبرائے خود آپ کے اپنے باس جناب دبنگ خواجہ صاحب وزارتِ دفاع والے بھی فاصلہ رکھنے میں ہی عافیت سمجھتے ہوں گے۔ مگر جناب جتنے بجلی چور آپ کو خیبرپختونخواە سے لے کر سندھ اور پھر کراچی تک نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اُس کا عشر عشیر بھی آپ پنجاب میں نہیں ڈھونڈ پائے جس سے کم از کم مجھ کم عقل کو تو بس ایسا لگتا ہے کہ یا تو آپ کی آنکھوں میں کوئی پھول اتر آیا ہو یا پھر شائد آپ کو نزدیک کے چشمے کی شدید ضرورت ہے۔ خیر حضور شکر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024