• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تحریک انصاف کو 11 مئی کے جلسے کی مشروط اجازت

شائع May 8, 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دارالحکومت اسلام آباد میں 11 مئی کو احتجاجی جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے سربراہ نے گزشتہ سال گیارہ مئی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گیارہ مئی کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں براہ راست ٹیلی ویژن پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے جلسے کی اجازت دیتے ہوئے چند شرائط پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی آتشبازی کا سامان لانے کی اجازت ہو گی۔

نثار نے کہا کہ ڈنڈا یا کوئی اور چیز جو بطور ہتھیار استعمال ہو سکے اس کی ممانعت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین کو کھلے عام جلسے میں آنے کی اجازت ہو گی اور گود والے بچوں کو جلسے میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حساس مقامات پر دھرنا دیا نہیں جاتا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں احتجاج کے لیئے اسلام آباد میں مخصوص جگہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،

چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی اس مقصد کے لیئے پولیس،رینجرز، اور ایف سی سیکورٹی کی خدمات سر انجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے اب تو آزاد میڈیا ہے کہیں بھی احتجاج کیا جاسکتاہے۔

وزیر داخلہ نے امید کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت کی طرح احتجاج کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024