• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

سعد رفیق اور میاں نصیر کی اسمبلی رکنیت بحال

شائع May 15, 2015
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق —۔فائل  فوٹو/ اے ایف پی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 155 سے مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیر کی اسمبلی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے رواں ماہ 4 مئی کو اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 155 میں انتخابی دھاندلی ثابت ہونے پر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

انتخابی ٹریبیونل نے این اے 125 اور پی پی 155 سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں دھاندلی کے بجائے بے ضابطگیوں کا ذکر کیا تھا جبکہ قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی اور پولنگ کے ریکارڈ کی گمشدگی کا ذمہ دار بنیادی طور پر انتخابی عملے کو قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:این اے 125، پی پی 155 میں دوبارہ انتخابات کا حکم

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی جبکہ میاں نصیر احمد کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں معطل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حامد خان نے حلقہ این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا تھا، جبکہ پی پی 155 سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیر احمد منتخب ہوئے تھے۔

این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق 123,416 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے، جبکہ پی ٹی آئی کے حامد خان نے 84,495 ووٹ حاصل کیے تھے۔

جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی ثابت نہیں ہو سکی اور ایسی صورت میں دوبارہ انتخابات کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 125 اور پی پی 155 میں دوبارہ انتخابات سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دونوں حلقوں میں ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 125، پی پی 155: الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل

جبکہ عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، متعلقہ ریٹرننگ افسران اور تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025