• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 24 گرفتار

شائع January 23, 2018

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے جامعہ کے ہوسٹلز سے 24 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے اتوار کی شب پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ تصادم پنجاب یونیورسٹی میں جاری تقریب کے دوران مخالف گروہ کی جانب سے دھاوا بولنے پر سامنے آیا تھا۔

تصادم کے دوران ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے کیمیکل ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگا دی گئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5طلبہ زخمی

تاہم پولیس نے آج دونوں طلبہ تنظیموں کے خلاف ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے بعد ہاسٹل نمبر 1 میں دونوں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں ملوث 24 طلبہ گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے طلبہ یونیورسٹی میں ڈنڈوں کے ذریعے لڑائی جھگڑے اور طلبہ کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے طلبہ تنظیموں کے درمیان ہنگامہ آرائی کرنے پر 3 علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی زمین کے تنازعے پر وائس چانسلر مستعفی

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

طلبہ کی گرفتاری کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کو کھلی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جامعہ پنجاب میں بدھ کو ہونے والے امتحانات اور ایم فل کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

umair hassan Jan 23, 2018 07:50pm
Bhot acha kia, Punjab University ko in larai jhagry karny walon sy pak karo, har waqt in ka kaam hi larai jhagra ha, pichly saal bhi yehi dono group lary thy.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024