• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بچوں میں دوڑنے کا رجحان کیسے پیدا کریں؟

شائع September 1, 2018 اپ ڈیٹ December 14, 2018

رننگ یا دوڑنا ہر عمر کے فرد بالخصوص بچوں کے لیے ایک بہت ہی زبردست کھیل ہے۔ دوڑنے سے بچوں کو موجود نہ صرف اضافی توانائی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی یادداشت اور سیکھنے کے عمل میں بھی تیزی آتی ہے۔

یہ بہت ہی سستا کھیل ہے اور ہر انسان اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ دوڑنا دل اور خون کی نالیوں کے لیے بھی کافی مفید ہے۔

جب بچوں کی بات آئے تو یہ خیال رکھیں کہ دوڑنے کو بورنگ نہیں بلکہ مزیدار بنانا ہے۔ آئیے ہم آپ کو چند تجاویز دیتے ہیں جس کی مدد سے آپ دوڑنے کو بچوں کے لیے ایک مزیدار کھیل بنا سکتے ہیں۔

بچوں کے لیے مزیدار ریس سیریز

مختلف کھیل کے کلبوں کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے مخصوص ریس سیریز کا انعقاد کیا جائے۔ ہر ہفتے بچوں کے لیے 100 میٹر یا ایک میل تک ریسنگ ٹریک کا اہتمام کیا جائے۔

مزید پڑھیے: آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ بھی جلدی بولنا سیکھے؟

ہر ہفتے ریس سے قبل کسی گیسٹ اسپیکر کو مدعو کیا جائے اور ریس سے قبل وارم اپ کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ بچوں میں کھیل کود کے ساتھ صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوسکے۔ ریس کے دوران یہ بھی خیال رکھیں کہ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق کم اور زیادہ فاصلے والے ریسنگ ٹریک پر دوڑایا جائے اور ہر بچے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

کلب کا حصہ بنیں

بچوں کو دوڑنے کی طرف مائل کرنے کے لیے مقامی سطح پر کلب تشکیل دیے جائیں۔ کلب کی جانب سے ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے جہاں بچوں کو اپنے اہداف بنانے اور اپنی صلاحیت کے مطابق انہیں حاصل کرنے کے بارے میں تعلیم دی جائے۔ ساتھ ساتھ اہداف کے حصول کے لیے ان کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔ اس طرح کے پروگرامز بچوں کو متحرک کرنے کے ساتھ یہ بھی سکھائیں گے کہ کس طرح کم وقت اور آسان اقدامات سے بڑے بڑے مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں بچوں کے ساتھ اگر ان کے والدین بھی شریک ہوں تو اور بھی اچھا ہے۔ اپنے بچوں کو دیگر بچوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بجائے مل جل کر اور تعاون کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینے کی تلقین کریں۔

اپنے بچوں کے ساتھ دوڑ لگائیے

آپ کو دیکھ کر آپ کے بچے میں بھی دوڑنے کی خواہش اور طلب پیدا ہوگی لہٰذا کوشش کیجیے کہ بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کے منصوبے بنائیں۔

مزید پڑھیے: والدین اور بچے روزانہ کتنا وقت ’بحث‘ کرنے میں گزار دیتے ہیں؟

دوڑنے سے بچوں کو جسمانی و ذہنی فائدے حاصل ہوتے ہیں اور یہ ایک ایسا کھیل ہے جس سے وہ نہ صرف اپنے بچپن میں بلکہ اپنی بالغ زندگی میں داخل ہونے کے بعد بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا بچوں کو ریس ٹریک پر لائیں اور دوڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کیجیے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024