• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مولانا طارق جمیل کی صحت بہتر، گھر منتقل

شائع January 3, 2019
طارق جمیل ہسپتال سے گھر کے لیے روانہ ہورہے ہیں — فوٹو: عدنان شیخ
طارق جمیل ہسپتال سے گھر کے لیے روانہ ہورہے ہیں — فوٹو: عدنان شیخ

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جس کے بعد وہ گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز انجیو گرافی کے بعد اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، بعد ازاں ڈاکڑز نے مولانا طارق جمیل کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ یکم جنوری 2019 کو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو مبینہ طور پر عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بتایا گیا تھا کہ انجیوپلاسٹی کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو لاہور میں جوہر ٹاون کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث ہسپتال منتقل

ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹرز کے پینل کی جانب سے چیک اپ کے بعد مولانا طارق جمیل کو انجیو گرافی کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا تھا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، انہیں آئندہ 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد ہوا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے۔

واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024