• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارت: ’مودی کو دوبارہ اقتدار ملا تو مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوں گے‘

شائع May 21, 2019
گزشتہ دو برس میں متعدد مسلمان گھرانے محفوظ مقام پر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں—فوٹو: رائٹرز
گزشتہ دو برس میں متعدد مسلمان گھرانے محفوظ مقام پر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں—فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست اترپردیش کے شمالی گاؤں میں مسلمان رہائشیوں نے نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی صورت میں محفوظ مقام پر نقل مکانی کا عندیہ دے دیا۔

بیابانس نامی گاؤں کے مسلمانوں نے غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو پرست سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دوبارہ اقتدار میں آئی تو مسلمانوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: ہندو گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں ایک اور مسلمان قتل

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی حکومت کے آنے سے پہلے ہندو مسلمان نوجوان لڑکے اور بچے مذہبی امتیاز کے بغیر ہر تقریب اور تہوار میں ساتھ ہوتے تھے لیکن اب ہندوؤں کی مسلمانوں کے خلاف نفرت اس درجے پر پہنچ گئی کہ مسلمانوں نے نقل مکانی کا فیصلہ کرلیا۔

خیال ہے کہ بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے اور جمعرات سے باقاعدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔

مقامی رہائشی علی نے بتایا کہ ’نریندرمودی اور ہندو قوم پرست وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدیتہ ناتھ نے سارا فساد برپا کیا اور محض اپنے ایجنڈے کے لیے مسلمانوں اور ہندوؤں میں تفریق پیدا کردی‘۔

مزیدپڑھیں: بھارت: مردہ گائے کی کھال اتارنے پر شہری کا قتل

علی کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم یہاں سے نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں لیکن حالات اجازت نہیں دے رہے‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں متعدد مسلمان گھرانے محفوظ مقام پر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے جس میں ان کے اپنے انکل بھی شامل ہیں۔

21 سالہ لا کی طالبہ عائشہ نے بتایا کہ ’اب ہمیں مذہبی آزادی میسر نہیں لیکن انہیں (ہندوؤں) کو مکمل آزادی حاصل ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہندؤ مرد مذہبی تہوار پر مسلمان مخالف نعرے لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: گائے ذبح کرنے کے خلاف مظاہرے، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

عائشہ نے بتایا کہ ’بی جے پی کی حکومت سے قبل ہم سب ایک دوسرے سے احترام سے پیش آتے تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں چاہتے‘۔

دہلی کے قریب رہائش اختیار کرنے والے 55 سالہ کارپینٹر جبار علی نے بتایا کہ ’اگر ہندو ایک ہندو پولیس انسپکٹر کو پولیس کے سامنے قتل کرسکتے ہیں تو مسلمانوں کی ادھر کیا حیثیت‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں گئورکشکوں کے ہجوم نے پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ بہت خوفزدہ ہیں اگر نرریندر مودی اور یوگی آدیتہ ناتھ دوبارہ اقتدار میں آئے تو مسلمانوں کو محفوظ مقام کا انتخاب کرنا ہوگا‘۔

مزیدپڑھیں: بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام میں تشدد سے ایک اور مسلمان جاں بحق

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مئی 2015 سے دسمبر 2018 تک ہندو گاؤ رکشکوں کی جانب سے حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد انتہا پسندوں کو ایسے حملوں کے لیے ہمت ملی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024