• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارتی انتخابات میں 22 مسلمان امیدوار کامیاب

شائع May 24, 2019
بی جے پی نے مجموعی طور پر 6 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
بی جے پی نے مجموعی طور پر 6 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری حاصل کرتے ہوئے دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

بی جے پی کی شہرت میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی کا ایک بھی مسلم امیدوار تاحال کامیاب نہیں ہوسکا۔

علاوہ ازیں اس بار لوک سبھا کے لیے 2014 کے مقابلے بھی کم مسلمان امیدوار منتخب ہوئے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حتمی اعلان تک مسلمان امیدواروں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اس بار لوک سبھا کے لیے زیادہ سے زیادہ 25 مسلمان امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے، تاہم اب تک 22 مسلمان امیدواروں کی کامیابی کی غیر حتمی تصدیق کی جا چکی ہے۔

اسدالدین اویسی چوتھی بار منتخب ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اعتماد ڈیلی
اسدالدین اویسی چوتھی بار منتخب ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اعتماد ڈیلی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا میں مسلمانوں کی نمائندگی ان کی آبادی کے تناسب سے کم ہے، بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 14 فیصد سے زائد ہے اور لوک سبھا میں ان کی نمائندگی آبادی کے تناسب کے حوالے سے بھی 5 فیصد کم ہے۔

اس سے دلچسپ بات یہ ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے والی بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والا کوئی بھی مسلمان امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔

بی جے پی نے مجموعی طور پر 6 مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے، تاہم ان کے تمام امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاروق عبداللہ بھی منتخب ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اسٹار ان فولڈڈ
فاروق عبداللہ بھی منتخب ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اسٹار ان فولڈڈ

بی جے پی نے مغربی بنگال میں 2 مسلمان امیدواروں اور وفاقی علاقے لکشادیپ میں ایک امیدوار جبکہ زیر تسلط جموں و کشمیر میں 3 مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے اور ان جن حلقوں سے ان امیدواروں کو کھڑا کیا گیا تھا ان میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں سے زیادہ ہے، تاہم اس کے باوجود مسلمانوں کو شکست کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک بھارت بھر سے 22 مسلمان امیدواروں کی کامیابی کے غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق سب سے زیادہ 6 مسلمان امیدوار ریاست اترپردیش سے منتخب ہوئے ہیں جب کہ وہاں سے مزید ایک یا 2 امیدواروں کی کامیابی کا امکان ہے۔

ساجدہ احمد ریاست مغربی بنگال سے کامیاب ہوئی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ساجدہ احمد ریاست مغربی بنگال سے کامیاب ہوئی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

اسی طرح دوسرے نمبر ریاست مغربی بنگال سے زیادہ مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 مسلمان ارکان میں سے صرف 2 خواتین ہیں اور دونوں خواتین ریاست مغربی بنگال سے کامیاب ہوئی ہیں۔

کامیاب ہونے والی خواتین میں ماڈل و اداکارہ نصرت جہاں روحی اور ساجدہ احمد شامل ہیں اور دونوں خواتین آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ سے میدان میں اتری تھیں۔

ریاست ہریانہ کے حلقے حیدرآباد سے مسلمان رہنما اسدالدین اویسی مسلسل چوتھی بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں، ان کے علاوہ جموں و کشمیر سے فاروق عبداللہ بھی منتخب ہوئے ہیں۔

نصرت جہاں روحی بھی مغربی بنگال سے کامیاب ہوئیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے
نصرت جہاں روحی بھی مغربی بنگال سے کامیاب ہوئیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے

دیگر منتخب ہونے والے مسلمان امیدواروں میں آسام سے بدرالدین جمال، عبدالخالق، اتر پردیش سے کنور دانش علی، افضل انصاری، حاجی فیض الرحمٰن، ڈاکٹر ایس ٹی حسن، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق، محمد اعظم خان، مہاراشٹر سے امتیاز جلیل سید، کیرالہ سے ایڈووکیٹ اے ایم عارف، ای ٹی محمد بشیر، جموں و کشمیر سے حسین مسعودی، محمد اکبر لون، بہار سے ڈاکٹر محمد جاوید، چوہدری محبوب علی قیصر، مغربی بنگال سے ابو طاہر خان، ابو حاسم خان چوہدری اور پنجاب سے محمد صدیق شامل ہیں۔

اگر لوک سبھا کے حتمی نتائج تک مزید چند مسلمان امیدوار کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ اب تک مسلمانوں کی لوک سبھا میں سب سے زیادہ تعداد ہوجائے گی اور اگر مزید کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوتا تو اس بار مسلمان ارکان کی تعداد 2014 کے مقابلے میں بھی کم ہوگی۔

گزشتہ انتخابات میں مجموعی طور پر بھارت بھر سے 23 مسلمان ارکان کامیاب ہوئے تھے۔

اعظم خان نے اداکارہ جیا پرادا کو شکست دی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
اعظم خان نے اداکارہ جیا پرادا کو شکست دی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

تبصرے (1) بند ہیں

sheerazuddin May 24, 2019 11:51pm
You have missed at least one more. Nawas Gani (Nawaz Ghani) from Ramanathapuram in Tamilnadu. Also there is Aparupa Poddar from Arambagh in West Bengal who is married to a muslim and calls herself Afrin Ali.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024