• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال

مسافروں اور عملے کے اراکین کو 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز تک بڑھ سکتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
مسافروں اور عملے کے اراکین کو 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز تک بڑھ سکتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 18 سے 20 اپریل کے دوران 23 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی مطابق یہ فلائٹ آپریشن محدود نوعیت کا ہے اور اس دوران اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے پروازیں چلائی جائے گی تاہم انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قرنطینہ کی محدود سہولت کی وجہ سے دیگر بڑے شہروں سے پروازیں چلائی جائیں گی اور ان شہروں میں موجود قرنطینہ سہولت کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے، وزیر خارجہ

سی اے اے نے مسافروں اور جہاز کے عملے کی حفاظت کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کے مطابق مسافروں اور عملے کے اراکین کو 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز تک بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور عوام کے پرزور اصرار پر خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا جس کے تحت برطانیہ کی پرواز کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ان پروازوں میں پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 4 اپریل سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پروازیں آج (18 اپریل) صبح سے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں اور بتایا کہ بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی وجہ سے کم از کم سفری وقت اور ٹرانزٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے وائرس سے بچاؤ کا امکان زیادہ ہے۔

پروازوں کا شیڈول

18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے-785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے-701 اسلام آباد سے مانچسٹر اور پی کے-203 لاہور سے دبئی جائے گی۔

پی آئی اے نے بتایا کہ 19 اپریل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک اور پرواز پی کے-213 کراچی سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی کے-224 دبئی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط

اسی طرح 19 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-8220 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی آئی اے کی ریٹرن فلائٹ پی کے-8221 دبئی سے اسی روز ملتان اترے گی۔

19 اپریل کو ہی پی کے-8223 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی اور دبئی سے واپس فیصل آباد پہنچے گی۔

مزید یہ کہ 19 اپریل کو پی کے-213 کراچی سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی کے-224 دبئی سے واپس کراچی پہنچے گی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے-8220 اسلام آباد سے دبئی جبکہ ریٹرن فلائٹ پی کے-8221 دبئی سے ملتان پہنچے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024