• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گوگل فوٹوز میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹس

شائع June 27, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

5 سال کے عرصے میں گوگل فوٹوز نے تصاویر کی اسٹوریج کے حوالے سے صارفین کو سہولت فراہم کی اور اب اس مقبول اپلیکشن کے ڈیزائن میں اہم ترین تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

گوگل کے مطابق گوگل فوٹوز کے نئے ڈیزائن میں نیوی گیشن کو نیا جبکہ پن وہیل آئیکون کو سادہ بنایا گیا ہے، تاکہ صارف کی پسندیدہ پرانی تصاویر کو بہتر طریقے سے ہائی لائٹ کیا جاسکے۔

اسی طرح گوگل نے صارفین کے مطالبے پر ایک نیا فیچر میپ ویو متعارف کرایا ہے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز کو لوکیشن کے مطابق تلاش کیا جاسکے۔

گوگل فوٹوز کے پراڈکٹ لیڈر ڈیوڈ لائب نے بتایا 'لاتعداد افراد اس ایپ کو پسند کرتے ہیں اور ان کی پسندیدگی کی وجہ ماضی کی یادوں یعنی تصاویر سے محبت تھی، تو اس ری ڈیزائن میں اس پر خاص توجہ دی ہے، ہمارے خیال میں طویل المعیاد بنیادوں پر یہ گوگل فوٹوز کے لیے منفرد اور پائیدار فیچر ثابت ہوگا'۔

گوگل فوٹوز کے نئے ری ڈیزائن میں ایک ٹیب فوٹوز میں صارف کی پرانی پسندیدہ اور حالیہ تصاویر موجود ہوں گی۔

اس ٹیب کے اوپر صارف میموریز کو دیکھ سکے گا جو کہ انسٹاگرام اسٹوریج جیسی پرانی تصاویر کا ایک نجی آرکائیو جیسا فیچر ہے، یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا اور اب اسے ماہانہ 12 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کررہے ہیں۔

ایک نیا سیکشن ریسنٹ ہائی لائٹس بھی میموریز میں دیا جارہا ہے جس میں گوگل کی جانب سے حال ہی میں لی جانے والی بہترین تصاویر کو پیش کیا جائے گا۔

میموریز کے نیچے حالیہ تصاویر کو دیکھا جاسکے گا مگر اب یہ ایپ خودکار طور پر اندازہ لگائے گی کہ صارف کی نظر میں کونسی تصاویر زیادہ دلچسپ ہوسکتی ہیں، اور ان کو نمایاں کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے گرڈ ویو میں تصاویر کے درمیان اسپیس کو بھی کیا گیا ہے اور وائٹ بورڈ امیجز کچھ چھوٹی نظر آئیں گی۔

سرچ ٹیب میں گوگل کی مشین لرننگ ٹیکنالوجی موجود ہے جس کے ٹاپ پر ان لوگوں کو دیکھا جاسکے گا جو صارف کی زیادہ تر تصاویر میں موجود ہوں گے، تاکہ مطلوبہ افراد کو تلاش کرنا آسان ہو۔

نیچے ایک نیا پلیسز ویو دیا گیا ہے جو صارف کو ان تصاویر اور ویڈیوز کو تلاش کرنے میں مدد دے گا جو انہیں نے میپ پر لی ہوں۔

سرچ میں ایک اور فیچر تھنگز ویو بھی موجود ہے جو صارف کی ممکنہ دلچسپی کے مطابق تصاویر کی درجہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

آخری ٹیب لائبریری ہے جس میں ایک پرنٹ اسٹور ہے جو تصاویر کو پرنٹس اور کتابوں میں بدل دے گا، اس کے علاوہ فوٹو اسکینر کے استعمال میں معاونت، انیمیشن بنانے کا ٹول، ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر تک رسائی اور المبز کی فہرست بھی اس میں موجود ہوگی۔

گوگل فوٹوز کے ری ڈیزائن کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024